سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹویٹ کیا کہ سعودی عرب نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔

سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کو خط لکھا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیش رفت میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

محمد جمشیدی نے کہا کہ شاہ سلمان نے ایران سعودی اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور ایران سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار رہے۔

مزید پڑھیں

ایران اور سعودی عرب کا تعلقات بحالی پر اتفاق ، چین نے ثالثی کرائی

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ چین نے سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com