عمران خان نےحریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کی حامی بھرلی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے ‘وسیع تر قومی اتفاق رائےکے لیے حریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان سے ملاقات کے بعد حریف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
جس وفد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے بطور ‘ثالث ملاقات کی وہ عمران خان کو کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے راضی کرنے گیا اور وفد کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں بھی سیاسی اور انتخابی عمل کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں انتخابات کی تاریخ اور انتخابات کے عمل کے حوالے سے ملٹی پارٹی کانفرنس (ایم پی سی) کا حصہ بننے کو کہا ہے۔ اس پر اتفاق ہو گیا ہے۔‘‘
میٹنگ کے ایک رکن نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ عمران خان کے ساتھ بامعنی بات چیت ہوئی پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے سخت موقف رکھتے تھے اب وہ ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں

اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے اندر ثالث سول سوسائٹی کے نمائندوں سے رابطے میں تھے اور ان پر زور دیا کہ وہ سیاسی تناؤ کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com