161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کے سی پیک کادوسرا مرحلہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعدوفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے
یہ بھی پڑھیں
پاک چین کا سی پیک کو وسعت دینے کیلئے منصوبے میں تیسر ے فریق کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ
صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور چین، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہوگا۔ معاہدے کے تحت حکومتی اہلکار اور سی پیک سے متعلقہ افرادی قوت تعاون کی یادداشت کے تحت چین جائیں گے۔وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے مشترکہ طور پر معاہدے کے مسودے کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں
شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے رابطہ ، سی پیک اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
معاہدے کے تحت پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل پر تربیت دی جائے گی۔ یہ بھی ممکن ہو گا۔ معاہدے کے تحت پاکستانی CPEC افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ اور مہارت کی ترقی کی جائے گی۔