اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ تدبر اور دانشمندی سے فیصلہ نہ کیا گیا تو فسادات، انارکی اور انتشار پھیلے گا، سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئے گا
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آرا ہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار ہے، حکومت اور اداروں کی رہنمائی کریں، ہم آئین کے مطابق آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے حکم کو منسوخ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کیا علی ساہی کا وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہے، ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو جائے تو ہمیں سزا ملنی چاہیے۔
رانا ثنا نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہوگی، شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نگران حکومتوں کی موجودگی میں تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں شفاف اور منصفانہ ہوں تو یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا۔