اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔
3 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست میں عمران خان نے کہا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کیس میں پی ٹی آئی رہنما ئوں فواد چوہدری، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔