آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے،معیشت بہترہوگی، اسحاق ڈار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر پارٹی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوست ممالک کے تعاون کے بعد معاملات طے پا جائیں گے جس سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ موجودہ مشکلات پر قابو پالیں گے اور معیشت بحالی کی طرف بڑھے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2016 میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت تھی اور ہم جی 20 میں شامل ہونے کا سوچ رہے تھے لیکن اس وقت ہماری معیشت کو شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے انعقاد پر آئی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com