565
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج اسلام آباد میں تمام ریلیوں، عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈ شدہ کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے ایک دن کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ شدہ کوریج نہیں کی جا سکتی، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2018 کے احکامات کی روشنی میں کوریج پر پابندی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔