172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔