اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آئینی اہمیت اور ازخود نوٹس کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
ا عدالت کے 3 رکنی بینچ نے مذکورہ تحریری حکم حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے سے متعلق کیس میں جاری کیا، 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا جس سے جسٹس شاہد وحید نے اختلاف کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون چیف جسٹس کو خصوصی بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر درخواستوں کے حوالے سے قواعد موجود ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سوموٹو کیسز کی تقرری اور بنچز کی تشکیل کے کوئی اصول نہیں، رولز بننے تک اہم آئینی اور ازخود مقدمات کی سماعت ملتوی کی جائے۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید کرنے پر پابندی آئین اور اسلام کے منافی ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت کی توجہ پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید نشر کرنے پر پابندی کی جانب مبذول کرائی گئی، پیمرا نے پابندی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لگائی
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پیمرا نے ضلعی عدلیہ کے ججز پر تنقید کرنے پر کبھی پابندی نہیں لگائی، دوسروں کو جوابدہ بنانے والے ججز کا عدم احتساب آئین اور شریعت کے منافی ہے، عوام کا اعتماد جیتنا ہوگا