اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئین اور قانون کی بالا دستی تحریک انصاف کا بنیادی ایجنڈا ہے ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے ملاقات کی۔
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر اور سیاسی مشیر طلال رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
۔ انہوں نے گورننس کے حوالے سے تحریک انصاف کے وژن پر بھی بات کی۔
اجلاس میں پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس کے خلاف عالمی تشویش کا بھی جائزہ لیا گیا۔ گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی تحریک انصاف کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ اہم نکات یہ ہیں کہ جمہوریت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر مبنی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوامی رائے کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور بحرانوں کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے، دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے، مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش کی زمان پارک آمد
قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر اور سیاسی مشیر طلال رضا بھی ہمراہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات
دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
پاکستان میں جمہوریت کے فروغ و… pic.twitter.com/aI5uzoicZo
— PTI (@PTIofficial) April 3, 2023
عمران خان نے کہا اظہار و خیال سے لیکر جان و شخصی وقار کے حق تک کو بے دردی سے پامال کیا گیا، سیاسی آزادیوں اور حقوق پر پیہم حملوں سے پوری دستوری سکیم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرے، برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔