245
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے، بین لسٹر اور کول میکونچی ون ڈے اسکواڈ میں ہیں اور دونوں کا پاکستان کے خلاف سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان
کیوی ون ڈے اسکواڈ میں ٹام بلنڈل، چاڈ باویس، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، جمی نیشم، رچن رونڈرا، ہنری شیپلے، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑی 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا اور سیریز کے دوران ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری سے کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔