نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے،بلاول بھٹو

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے،بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان دو ججوں کے علاوہ پوری عدالت بیٹھ جائے تو ہم فیصلہ ماننے کو تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے، عوام کا لیڈر ہر وقت ہمارے دلوں میں بستا ہے، اس ملک کے غریبوں کی حالت بھٹو نے بہترکی تھی

بھٹو شہید نے بڑے جاگیرداروں کے بجائے غریب کسانوں کو خوشحال کیا، کسانوں، مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید بھٹو نے رکھی
انہوں نے ملک کو آئین اور قانون دیا، قائد عوام کو سزا دینے والوں کو کوئی یاد نہیں کرتا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ چھوٹے لوگ سزائے موت کا فیصلہ سناتے ہیں جب میں باہر جاتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء کے نواسے ہیں؟ آئین، ووٹ اور جمہوریت پر حملہ کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے مزاحمت کی تو ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات عدالتوں نے منسوخ کیں، ماضی میں ہم پر آمر مسلط کیے گئے، پہلی خاتون وزیراعظم کی حکومت صرف 11 ماہ اور ڈکٹیٹرکی 11 سال چلی، سپریم کورٹ نے جنرل ضیاء کے مارشل لاء کو برقرار رکھا۔ ہم نے آئین کی سربلندی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com