تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی جس میں نوے روز میں انتخابات کی تاریخ مقر ر کرنے کا کہا جائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے عدالتی احکامات کے باوجود تاریخ نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھا یا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے معاملے کو الگ سے دیکھنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے آئین کے مطابق پنجاب میں نوے روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ الگ سے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی جا رہی ہے۔
سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com