اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ون ڈے میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا شامل ہیں ،شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو جگہ ملی، ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کے نام شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شامل ہیں۔ شاہ، سعید ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔