تین چار ججز عمران خان کے ساتھ ہیں باقی عوام کے ساتھ ہیں ، مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سہولت کاروں نے نئے چیف جسٹس کی آمد تک کام کی ٹائم لائن بنا لی ہے۔

مریم نواز نے راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور میری پارٹی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں آج تک کسی وزیراعظم نے آئینی مدت پوری نہیں کی۔ کسی عدالت نے کبھی کسی آمر کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات نہیں کی بلکہ اس کا ساتھ دیا۔ عمران خان کی دو، دو گھنٹے میں ضمانت ہو گئی۔ تین، چار ججز عمران خان کے ساتھ ہیں باقی عوام کے ساتھ ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج تک کسی ڈکٹیٹر کو سسلین مافیا کا خطاب نہیں دیا گیا۔ تین، چار ججز عمران خان کے ہیں جبکہ باقی ججز عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے آپ کو لیڈر کہنے والا گیدڑ جب گھر سے نکلتا ہے تو منہ پر بلیک باکس ڈالتا ہے۔ عمران خان اور ان کے سہولت کار جانتے ہیں کہ وہ مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی ججز کی توہین کر رہے ہیں
نااہلی سے نہیں ڈرتی چھ سال سے نااہلی کا شکار رہی ہوں۔ پانچ رکنی بنچ نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا، کیا آئین توڑنا چھوٹا جرم ہے؟ عمران خان اور سہولت کاروں نے نئے چیف جسٹس کی آمد تک کام کی ٹائم لائن بنا لی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ آٹے کی لکیریں چھوٹی ہیں اور انصاف مانگنے والوں کی لکیریں لمبی ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com