اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کرپشن کے معاملے پر زرتاج گل اور عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے 10 اپریل کو طلب سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند پر ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔
کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو بھی 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا الزام ہے، تعمیرات میں ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی، ان پر کروڑوں روپے کا ناقص میٹریل لگانے کا الزام ہے۔ ٹائل کی منظوری کا بھی الزام ہے، اس کے علاوہ عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز سے ایک ہال بھی بنایا گیا۔
اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قبرستان کی دیوار کی تعمیر کے 6 کروڑ کے ٹھیکے سے کک بیکس لیے۔