سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف کرنے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کرینگے ، فواد چوہدری 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے  رات گئے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انحراف کرنے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو تین سال تک جیل ہو سکتی ہے۔ عدالت کا فیصلہ کسی فریق کی نہیں پاکستان کی فتح ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کا اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جن وزراء نے کابینہ کے فیصلے میں حصہ لیا  ان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد ا ظہرنے کہا کہ عدلیہ نے آئین کو بحال کرکے جمہوریت کو بچایا، قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے کوئی اور فیصلہ نہیں کیا جاسکتا تھا، ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے ہی آسکتا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com