اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الجزائر میں نماز تراویح کی لائیو ٹیلی کاسٹ میں ایک بلی امام کے اوپر چڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک بلی چھلانگ لگا کر نماز تراویح پڑھانے والے امام کے اوپر چڑھ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام پر چھلانگ لگا کر ان کے کندھے پر بیٹھ گئی، امام نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی کی پرواہ کیے بغیر اپنی تلاوت جاری رکھی۔
A cat jumped on an Imam as he recited a Ramadan prayer during a live broadcast in Algeria pic.twitter.com/dSaNxkt6Pm
— Omer (@omerrashid93) April 5, 2023
چند لمحوں کے بعد متجسس بلی امام صاحب کے کندھے سے اُتر کر چلی گئی، جبکہ نشریات بلا تعطل جاری رہی۔
سوشل میڈیا صارفین نے امام صاحب کے جواب کو قابل تحسین قرار دیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ امام صاحب نے جو شفقت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے نبی ﷺ جانوروں پر بھی مہربان تھے ۔