232
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی جب کہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس بھی ہوچکے ہیں جس میں فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیاگیا ہے ،اور کہا گیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے تاہم تحریک انصاف نے اس حوالے سے کابینہ کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے تاکہ جن وزراء نے فیصلہ ماننے سے انکار کیا ہے ان کے خلاف ریفرنس بھیجا جائے سکے ۔