131
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکن کانگریس کی ریپبلکن رکن ایلیسا سلوٹکن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری آزادیوں کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کانگریس کے 100 اراکین کی جانب سے سیکریٹری آف اسٹیٹ ٹونی بلینکن کو خط لکھ رہی ہیں۔
ایلیسا سلوٹکن نے مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری آزادی ہو۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کی برطرفی میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ، امریکہ
ایلیسا سلوٹکن نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ گزشتہ چند سال پاکستان میں جمہوریت کے لیے سخت رہے ہیں۔ پاکستانیوں کو وہ جمہوری آزادی ملنی چاہیے جو امریکیوں کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 100 ارکان امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کو خط لکھ رہے ہیں، ٹونی بلینکن پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے دباؤ ڈالیں۔یاد رہے کہ ایلیسا سلیٹکن مشی گن سے ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن ہیں اور الیسا سلیٹکن امریکی سینیٹ کے لیے بھی انتخاب لڑ رہی ہیں۔