اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کئے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کی دی گئی مہلت ختم ہوگئی، واضح حکم کے باوجود وفاقی حکومت پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری نہ کرسکی۔
انتخابات کے لئے 20 ارب کی ضرورت، فنڈز فراہمی یقینی بنائی جائے ، الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ
پنجاب میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے بجائے وفاقی حکومت نے انتخابی اخراجات کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
الیکشن کمیشن کوفنڈز جاری کرنے کا معاملہ ، کابینہ کا آج پھر اجلاس
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے نئے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہوگی، کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی امیدواروں کی نئی فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 18، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔