مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دو بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف ہیں۔

سعودی عرب روانگی سے قبل مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ جاتے ہوئے  تصاویرشیئر کیں

اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، راحیل منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

سعودی عرب روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نے ایئرپورٹ سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اللہ حافظ لکھا۔

واضح رہے کہ مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم اور نواز شریف سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com