اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی لیگ کا منصوبہ عالمی کرکٹ کو بدل کر رکھ دے گا ۔
بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مالکان پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
بھارتی کھلاڑیوں پر دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم سعودی حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا پلان تیار کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس لیگ کا منصوبہ مبینہ طور پر عالمی کرکٹ کو بدل کر رکھ دے گا۔
بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مالکان پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں پر ان کے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری میں دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو کے لحاظ سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا بھر میں کرکٹ کا اگلا پڑا سعودی عرب ہوگا۔