اذان سے متاثر ہو کرمشہور ٹک ٹاکرنے اسلام قبول کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فلپائن سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اذان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اور اپنے لیے زینب نام کا انتخاب کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر فیونا جیمز 8 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اذان کی آواز اس قدر مسحور کن محسوس ہوئی کہ وہ راہِ راست کی تلاش میں نکل پڑی۔
سچ کی طرف اس سفر میں پاکستانی ٹک ٹاکرسلمان نے فیونا جیمز کی بہت مدد کی۔ آخر کار فلپائنی ٹک ٹاکر کو ذہنی سکون ملا اور کائنات کی سب سے بڑی سچائی اس پر آشکار ہوئی۔
فیونا جیمز نے دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر میں اسلام قبول کیا۔ اس کا نام زینب رکھا گیا اور اب وہ قرآن پڑھنے کے لیے آن لائن کلاسز لے رہی ہے۔
فیونا جیمز کا کہنا تھا کہ جب سے یو اے ای آ ئی ہوں۔ مجھے اذان کی آواز میں کشش محسوس ہوئی۔ جیسے کوئی مجھے بلا رہا ہو۔ پہلے میں نے سوچا کہ یہ میرا خیال ہے۔
فیونا جیمز کے مطابق یہ صورتحال بڑھی تو میں نے اسلام کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com