اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کے درمیان ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف شاہی خاندان کی دعوت پران دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان کے قیام کا دسواں روز ہے اس دوران سابق وزیر اعظم پاکستان اور مریم نوا ز نے عمرہ بھی ادا کیا نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ مریم نواز پاکستان سے سعودی عرب پہنچی تھیں ۔