178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیں گےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پولیس پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کسی کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ٹیم چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا جس میں چودھری سالک حسین زخمی ہو گئے۔ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہئے
محسن نقوی نے کہا کہ چوہدری سالک حسین آپریشن کے دوران زخمی ہوئے، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔