175
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ من مانی کے فیصلے چاہتے ہیں انصاف نہیں، سیاسی جماعتیں من مانی فیصلوں کے لیے پک اینڈ چوز چاہتی ہیں۔
سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کے منٹس پیش کیے جائیں، ریاست کے تیسرے ستون یعنی عدلیہ کو تحفظ حاصل ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جمہوریت آئین کا اہم حصہ ہے، آزاد عدلیہ اور وفاق بھی آئین کے اہم حصے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کیا عدلیہ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے۔