اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سیلفی لینے کی خواہش پوری نہ ہوئی شارخ خان نے مداح کا ہاتھ جھٹک دیا،بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایئرپورٹ پر سیلفی لیتے ہوئے مداح کا ہاتھ جھٹکا
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ ان دنوں راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں شاہ رخ کو اداکارہ تاپسی پنو اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کشمیر سے شوٹنگ کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
عمر چھپانے پر مداح نے کنگ خان کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ کو ایئرپورٹ پر دیکھ کر مداح نے سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے فوراً ہاتھ اٹھا کر مداح کا ہاتھ نیچے کر دیا، بعد ازاں اداکار کو حفاظتی حصار میں گاڑی تک لے جایا گیا۔اداکار کے اس روپے سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے کہ کنگ خان کا اپنے مداح کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔