عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے ہماراکوئی عمل دخل نہیں،رانا ثناء اللہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے ہماری کوئی عمل دخل نہیں ۔ حلفا اس معاملے پر نیب کے کسی افسر سے کوئی بات نہیں ہوئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان پر درجنوں مقدمات درج ہیں، عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، یہ رقم قومی خزانے میں واپس آنی تھی

عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ میں القادر ٹرسٹ کے نام پر 240 کنال کی بھی رجسٹریشن ہوئی، پراپرٹی ٹائیکون کا پیسہ منی لانڈرنگ میں پکڑا گیا، القادر ٹرسٹ کا ایک پیسہ بھی منی ٹریل نہیں دیا گیا۔ حکومت سے رابطہ کیا اور رقم کی منتقلی پر بات ہوئی، قومی خزانے کو 60 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا اور 6 ارب کی جائیداد منتقل کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قانون کے مطابق 60 ارب روپے قوم کی امانت تھے، وکلا نے قانونی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تو فورسز نے زیادہ متوازن اور بہتر انداز میں گرفتاریاں کیں۔ ساتھ ہی چوری بھی ہوتی تھی، توشہ خانہ کیس میں تحائف چوری اور فروخت کرنے کے شواہد موجود ہیں، قومی تحائف نکال کر مہنگے داموں فروخت کیے گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسید بنائی گئی، عمران خان کو تحقیقات میں شامل ہونے کا کہا گیا، لیکن انہوں نے اس پر عمل نہ کیا تو گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com