پاکستان میں اب تک کتنے سابق وزرائے اعظم کو گرفتار ی کا سامنا کرنا پڑا؟

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم ملکی تاریخ میں یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔

عمران خان کے علاوہ پاکستان میں کئی سابق وزرائے اعظم گرفتار ہوئے جن کی فہرست درج ذیل ہے۔

حسین شہید سہروردی

پاکستان کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے حسین شہید سہروردی ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم تھے جنہیں گرفتار کیا گیا۔ انہیں 30 جنوری 1962 کو جنرل ایوب خان کی حکومت میں گرفتار کیا گیا اور کراچی جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا  10 ماہ بعد رہا کیا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو

گرفتار ہونے والے دوسرے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہیں ستمبر 1977 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریباً ڈیڑھ سال بعد انہیں 4 اپریل 1979 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

بے نظیر بھٹو

ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی بے نظیر دو بار پاکستان کی وزیر اعظم رہیں، پہلے اپنے والد کی پھانسی کے بعد چھ ماہ تک جیل میں رہیں اور پھر چھ ماہ تک گھر میں نظر بند رہیں۔

مارچ 1981 میں بے نظیر کو ضیاء حکومت نے دوبارہ گرفتار کر کے سکھر جیل میں قید کر دیا۔  تین سال بعد 1984 میں رہا کیا گیا۔

نواز شریف

تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کئی بار جیل بھی گئے، اکتوبر 1999 میں حکومت جانے کے بعد پہلی بار نواز شریف کو 425 دن تک اڈیالہ جیل میں رکھا گیا۔ انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، جہاں انہیں دو ماہ تک رکھا گیا۔

دو ماہ گزارنے کے بعد عدالت نے ان کی سزا معطل کر دی تاہم 24 دسمبر 2018 کو انہیں العزیزیہ ریفرنس میں دوبارہ گرفتار کر کے پہلے اڈیالہ اور پھر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں تقریباً 239 دن بعد اسلام آباد ہائی عدالت نے طبی بنیادوں پر ان کی سزا معطل کر دی اور جیل سے رہائی ملی۔

یوسف رضا گیلانی

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نیب نے فروری 2001 میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا، انہیں جون 2002 میں سزا سنائی گئی اور اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے 5 سال 8 ماہ سے زائد جیل میں گزارے، یوسف رضا گیلانی پاکستان کے پہلے وزیراعظم بھی بنے جنہیں توہین عدالت کے جرم میں چند لمحوں کی قید کی سزا سنائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی

18 جولائی 2019 کو نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی درآمد کیس میں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ انہوں نے 223 دن جیل میں گزارے اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوئے۔

شہباز شریف

28 ستمبر 2020 کو نیب نے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا، 23 اپریل 2021 کو تقریباً سات ماہ بعد انہیں ضمانت مل گئی اور انہیں رہا کر دیا گیا

سابق وزیراعظم عمران پاکستان میں گرفتاری کا سامنا کرنے والے کل آٹھویں سابق وزیراعظم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com