155
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے مختصر بیان میں سیکرٹری جنرل نے حکام پر زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔
ترجمان کے مطابق Anto Neoguterres نے عمران خان کے خلاف قانون کے نفاذ میں پرامن اجتماع کے حق اور قانون کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے منگل کو چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا تھا۔