159
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)کابینہ کے بیشتر ارکان نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مشورہ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو ارکان نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ کے بیشتر ارکان نے وزیراعظم کو فوری طور پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔
ارکان نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کو کچھ اقدامات کرنے چاہئیں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں سے ملنا چاہتے ہیں، ان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔
بعد ازاں وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس شام 4 بجے تک ملتوی کردیا اور پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد کابینہ کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا۔