کراچی اور مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون تیز،متعدد کارکن گرفتار

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شہر میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے کراچی شہر بھر میں چھاپے مار کر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عہدیداروں سمیت دیگر کی گرفتاری بھی کی۔ اقبال، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، آرام باغ اور بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ  اور پرتشدد واقعات میں مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے۔

ساؤتھ زون پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران آتش زنی، گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر علی، نوید اور صابر شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں ٹیپو سلطان تھانے منتقل کر دیا گیا  جبکہ ملزمان 9 مئی کو شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری بس کو جلانے میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیر علی کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے ماڑی پور کے علاقے سے پی ٹی آئی رہنما امین خان، نیو کراچی سے یوسی کونسلر نوید، شاہ جہاں عرف ساجن، لیاقت آباد ٹاؤن سے زاہد خانزادہ، ناظم آباد سے سعید الملوک، لیاری سے شاہ فیصل اور شیر زمان کو گرفتار کیا۔ .

پولیس نے آرام باغ کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com