124
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معطل 123 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معطل 123 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فیصل آباد سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے حراست میں لیا ،
آئی جی پنجاب نے میڈیا کے سامنے گرفتاری کا اعتراف کر لیا، گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور غیر قانونی ہے۔۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی گرفتاری کے احکامات کالعدم قرار دے۔
بعد ازاں جسٹس انورحق پنوں نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فیصل آباد سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 123فراد کی نظر بندی کے احکامات معطل کر دیئے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد کے پی ٹی آئی کے 123 کارکنوں کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔