156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سے چائے اور کافی سے تواضع کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز پہلے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر چکے ہیں۔