171
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اقوام متحدہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے 9 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں حکومت پاکستان کی جانب سے توڑ پھوڑ میں ملوث شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ . .
پاکستان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والکر ترک نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی عدالتوں کو عام شہریوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے۔
انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں اور زخمیوں کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔
والکارترک نے کہا کہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کی طرف واحد قابل عمل راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں مضمر ہے۔