اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک بم حملے میں صوبے کے نائب گورنر جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں صوبے کے نائب گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
افغانستان میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اور تاجکستان کی سرحدوں سے متصل صوبے بدخشاں میں دھماکے میں نائب گورنر نثار احمد احمدی اور ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے جب کہ دھماکے میں 6 شہری زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔