182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جون تک امداد فراہم کرے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو امداد نہ دی تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جون تک امداد فراہم کرے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو امداد نہ دی تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی اقتصادی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو درآمدی پابندیاں برقرار رکھنا ہوں گی، اسٹیٹ بینک کو شرح سود 21 فیصد سے بڑھانا ہو گی، کمزور روپیہ مالی سال 2024 میں مہنگائی میں بہت زیادہ اضافے کا باعث بنے گا۔
یہ خبر بھی دیکھیں
پاکستان آئی ایم ایف کےسامنےاپنے بجٹ اعتراضات دور کرنے کو تیار
بلومبرگ نے کہا کہ افراط زر کی شرح فی الحال اوسطاً 22 فیصد رہنے کی توقع ہے، قرض لینے کے بعد اخراجات اور خام مال کی درآمد پر پابندیاں پیداوار کو مزید متاثر کر یں گی، مہنگائی زیادہ ہونے سے کھپت میں کمی آئے گی اور اگر آئی ایم ایف نے مدد نہ کی تو مالی سال 2024 کی شرح نمو میں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف نے بجٹ کومعاشی بحالی کے مواقع کا ضیاع قرار دیدیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے حکومت کے قرضوں کی ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہو گا، حکومت فی الحال مالی سال 2024 کے بجٹ کا نصف قرض کی ادائیگی پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔