اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات مثبت رہی۔
انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی ہے، خاندان ہمارا ہے، لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہیں خود کرنا ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں
جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پریس کانفرنس کیسےکردوں،پرویز الہٰی
چوہدری شائع حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) میں واپسی کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص قبول نہیں کر رہا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کے درمیان اختلافات کے بعد پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی
چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پی ٹی آئی میں پارٹی صدر مقرر ہوئے۔
اس دوران (ق) لیگ کی صدارت پر اختلافات پیدا ہوگئے اور یہ معاملہ عدالت اور الیکشن کمیشن تک گیا۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری وجاہت حسین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری شجاعت کو (ق) لیگ کا سربراہ قرار دے دیا۔