اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی ایتھلیٹ سفیر عابد نے 16ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 منٹ 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا، پاکستان اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اب تک 10 گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔
سفیر عابد نے کہا کہ میں نے پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے میں گزشتہ دو سال سے تیاری کر رہا تھا، کوچ ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر پوری توجہ دی، میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتنا چاہتا ہوں۔ 500 میٹر ٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 14.15 سیکنڈز میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ آمنہ ارشد نے 1 منٹ 16.82 سیکنڈز کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں
البرٹا حکومت 2030 اولمپکس کی بولی پر غور کر رہی ہے۔
فٹسال ایونٹ کے فائنل میں اومان نے پاکستان کو 6 کے مقابلے 3 گول سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔پاکستان چاندی کے تمغے کے ساتھ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہا۔پاکستان ٹینس ایونٹ کے ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور یونیفائیڈ مینز ڈبلز میں چوتھے نمبر پر رہا۔پاکستانی ایتھلیٹس ماہ نور، سمرن مہیش لال، جمیل الرحمان اور فرحان اسلم نے بوکی کے ٹیم ایونٹ میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ جیتا۔