دہشت گردوں کےخلاف آپریشن ،پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کی ناکہ بندی کی جس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
میجر ثاقب حسین کے پسماندگان میں ان کے والدین اور بیوہ ہیں جبکہ نائیک باقر علی کے پسماندگان میں ان کی تین سالہ بیٹی اور بیوہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 11 اپریل 2022 کو پولیس پر حملے میں مطلوب تھے، حملے میں 5 پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com