اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک ہوگا، بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کے سکواڈ میں شامل
لیگ میں جوا کھیلنے والی کئی کمپنیاں ناموں میں معمولی تبدیلی کے ساتھ اشتہار دیتی ہیں، پاکستانی کرکٹر نے شرٹ پر لوگو لگانے انکا ر کر دیا
بابر اعظم نے لنکن پریمیئر لیگ میں جوئے کو فروغ دینے سے صاف انکار کردیا۔لنکا پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک ہوگا، کولمبو اسٹرائیکرز نے بابر اعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا، پاکستانی کپتان بھی فرنچائز کی قیادت کریں گے۔لیگ میں جوا کھیلنے والی کئی کمپنیاں ناموں میں معمولی تبدیلی کے ساتھ اشتہار دیتی ہیں ۔
کولمبو کا ایک ایسی ہی کمپنی سے معاہدہ ہے، تاہم بابر اعظم نے شرٹ پر اپنا لوگو لگانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار بلے باز نے اسے اپنے معاہدے کا حصہ بنایا ہے، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ماہ تین ون ڈے ہوں گے، بابر اسی وجہ سے لنکن پریمیئر لیگ کے لیے پوری طرح دستیاب نہیں ہوں گے، وہ قومی ذمہ داریوں سے وقت نکال کر ہی سری لنکا جائیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران محمد رضوان نے ملتان سلطانز کی شرٹ پر سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے انکار کردیا تھا۔