اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو شہید کردیا۔

نابلس میں ان دونوں پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گھر کا دروازہ گولیوں سے چھلنی کر دیا اور زبردستی گھر میں گھس گئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ، ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے گھر میں موجود دو نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا ۔ سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ اپنے پیاروں کو ہسپتال لے گئے۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ اگر انہیں بروقت لایا جاتا تو ان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں

اسرائیلی بربریت جاری،فائرنگ اور دیگر واقعات میں مزید22 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ نابلس میں سرچ آپریشن سے قبل اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ کا تین روز تک محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا تھا جس کے دوران 12 فلسطینی شہید جب کہ 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com