216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی میکسیکو کے ایک میئر نے اپنے قصبے کے لوگوں کی خوشحالی کے لیے ایک قدیم روایت کے مطابق مادہ مگرمچھ سے شادی کی۔
سان پیڈرو قصبے کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے مگرمچھ نامی مادہ ایلیسیا ایڈریانا سے شادی کی۔ شادی میں روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں اور میئر نے ‘شہزادی کے نام سے مشہور مگرمچھ کی وفاداری کا حلف لیا۔
انہوں نے روایتی سطریں سنائیں ‘ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور میں یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم محبت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے اور میں شہزادی سے شادی کا اعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس شادی سے میرے لوگوں میں خوشحالی آئے گی اور میں اس قدیم روایت کو زندہ رکھنے پر بہت خوش ہوں۔شادی کی تقریب سے قبل مادہ مگرمچھ کو گھر گھر لے جایا گیا تاکہ مقامی لوگ اس کو بازوؤں میں لے کر رقص کرسکیں۔ مادہ مگرمچھ کو روایتی انداز میں دلہن بنایا گیا۔