279
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نئی ویزہ پالیسی ،کینیڈین حکومت کی جانب سے جلد ہی ایک نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی جانے والی ہے، جس کے تحت غیر ملکیوں کو انٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں آباد ہونے کی اجازت ہوگی۔

کینیڈین حکام کی جانب سے تجویز کردہ آئیڈیا کورونا وبا کے دور سے ماخوذ تھا جس کی وجہ سے دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
کینیڈین حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کو راغب کرنے کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل خانہ بدوش پروگرام کا اعلان کردیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت ان لوگوں کے لیے خصوصی ویزا متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کسی مستقل ملازمت میں کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں جس کا کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں تجربہ کیا گیا تھا۔
اس ویزے کے تحت لوگ کینیڈا جا کر مستقل رہائشی بن سکیں گے، بشرطیکہ ان کے پاس کینیڈا سے باہر کسی غیر ملکی فرم میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہے ہیں وہ ‘ریموٹ ورک سسٹم کے تحت کیا جا رہا ہو۔ .