88
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
زیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پروفائل مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ افراد کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 171 افراد کی عدم شناخت کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور مفرور مرکزی شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مقدمات کو پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے اور مفرور شرپسندوں کا پیچھا کیا جائے۔