اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والا الیکشن یوم حساب اور احتساب کا ہوگا، قیامت سے پہلے سیاسی قیامت حکومت پر ٹوٹ پڑے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ قرضہ اس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا۔ حقیقت میں ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں تھا۔
آنے والا الیکش یوم حساب اور احتساب ہوگا قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی قرضہ اُس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا ایک سال ضائع کیا یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں انکے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔ سعودی عرب اور…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 14, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے 3 ارب ڈالر کسی اور کے کہنے پر دیے، کوئی ان کے کہنے پر 5 ڈالر خیرات میں نہیں دیتا۔ شہباز شریف تقریری مقابلے پر نکلے ہیں، دن میں نصف درجن تقریریں کرتے ہیں اور نصف درجن تصویریں لیتے ہیں، لیکن 15 ماہ میں نتیجہ آئی ایم ایف کو صرف ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اور آئی ایم ایف عوام کی آواز کا احترام کرتے ہیں، قرضے کی 3 قسطوں کی بڑی وجہ الیکشن کو یقینی بنانا ہے، بجلی اور گیس مہنگی اور سبسڈی ختم ہونے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا شرح نمو صفر ہے، اوورسیز ناراض ہیں، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہو گئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری خاموش ہیں، بلاول کی امریکی یاترا کا ذکر نہیں ہورہا، فضل الرحمان بھی بیزار ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سیاست نہیں ریاست کو بچایا۔