146
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں پیر کی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر چند ہفتے قبل کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے۔
بعد ازاں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔