299
اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا۔
سی پی پی اے نے 2 روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا جب کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔