اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اس کیس کی انکوائری 2018 سے جاری تھی اور اس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔
نیب نے اس کیس میں شہباز شریف کو ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا اور کیس میں نامزد تمام ملزمان پر نومبر 2020 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
تاہم اس کیس میں شہباز شریف کو اپریل 2021 میں اور حمزہ شہباز کو فروری 2021 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
اس کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
نیب کی جانب سے اس کیس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور نیب کے تفتیشی افسر نے بھی کیس میں کوئی ثبوت نہ ہونے کی تصدیق کی جس پر عدالت نے ایک کے علاوہ تمام ملزمان کو بری کردیا۔
رابعہ عمران منی لانڈرنگ ریفرنس میں عوامی شخصیت ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔